Homeخبریںسوئی آپریشن؛ تیسرے روز جاری، مزید 4 لاپتہ

سوئی آپریشن؛ تیسرے روز جاری، مزید 4 لاپتہ

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) سوئی کے علاقے رستم دربار اور محلقہ علاقوں میں پاکستانی فوج، آئی ایس آئی، سی ٹی ڈی اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ (امن فورس) کی شہید نواب اکبر خان بگٹی کے فکر و نظریہ سے منسلک آبادیوں کیخلاف ظالمانہ کارراوائیاں جاری ہیں۔

آج علی الصبح پاکستانی فوج کی چالیس ٹرکوں پر مشتمل ایک اور بڑا قافلہ سوئی پہنچ گیا ہے۔ قافلے کی چالیس ٹرکوں میں پاکستانی فوج کے SSG کمانڈوز بھی سوار تھے۔

سوئی سے رات گئے پاکستانی بدنام زمانہ ایجنسی آئی ایس آئی کے مختلف مقامات پر عام آبادیوں کے گھروں پر وقفے وقفے سے چھاپے مارے ہیں۔

سوئی سے رات گئے سول وردیوں میں ملبوس اہلکاروں نے دو نوجوان بھائیوں سمیت چار مزید افراد کو اغواء کرکے اپنے جبراً گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں دو بھائیاں کریم و مصطفٰی ولدیت غلام رسول بگٹی، یعقوب ولد شاہ مور بگٹی اور بجار ولد حاجی سبزل بگٹی شامل ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق سوئی سے محلقہ پہاڑی علاقوں میں مسلسلہ پاکستانی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹروں کی جانب سے شیلنگ اور بمباری کی جا رہی ہے جس سے نقصان کا خدشہ ہے۔

Exit mobile version