Homeخبریںشاپک میں پاکستانی آرمی پر حملہ کرکے چار اہلکار ہلاک کیے: بی...

شاپک میں پاکستانی آرمی پر حملہ کرکے چار اہلکار ہلاک کیے: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 23 مئی کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں ڈنے سر کے مقام پر پاکستانی آرمی کی گشتی ٹیم کی پانچ گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملہ کی زد میں آکر ایک ٹرک اور ایک ویگو گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ حملے میں چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ یہ گشتی ٹیم چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی حفاظت کیلئے اسی منصوبے کی روٹ پر گشت کر رہی تھی۔ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر قابل قبول نہیں۔ لہٰذا تمام سرمایہ کاروں اور ٹھیکیداروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ان منصوبوں سے دور رہیں بصورت دیگر وہ اپنی ہر قسم کے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

Exit mobile version