Homeخبریںسراوان میں ایرانی فورسزنے گاڑی پرفائرنگ کی جس سے دوبلوچ نوجوان شدید...

سراوان میں ایرانی فورسزنے گاڑی پرفائرنگ کی جس سے دوبلوچ نوجوان شدید زخمی

سراوان ( ھمگام نیوز) مغربی بلوچستان میں ایرانی قابض فورسز کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ سے دو بلوچ نوجوان زخمی ہوگئے جن میں ایک نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ـ
مقامی زرائع کے مطابق آج سراوان میں کریٹوں میں فروٹ سے بھری چار گاڑیاں نکل کر خاش کی طرف جار رہے تھے جو کہ گاڑیوں میں صرف فروٹ میوہ جات ‘ آم’ تھے سراوان سے نکل کر خاش شہر میں بھیچنے کے لیئے لے جا رہے تھے کہ سراوان کے قریب جب گاڑیاں چیک پوسٹ کے قریب پہنچ گئے تو وہاں چیک پوسٹ پر موجود قابض فورسز نے چلتے گاڑیوں پر بے رحمی سے فائرنگ کی جس میں ایک بلوچ نوجوان کی گاڑی کو گولیاں لگی ان میں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت زیادہ تشویشناک بتائی جاتی ہے ـ بلوچ سوشل ایکٹوسٹ کے مطابق قابض ایران کے مظالم اس حد تک بڑھ گئے ہے جو اب بلوچوں کو روزمرہ کے عام کاروبار کرنے سے ریاستی طاقت کے بل بوتے پر روکا جار رہا ہے جہاں بلوچ مزدوری کرکے اپنے بال بچوں کو پالنا چاہتے ہو وہاں ایرانی سرکار اس کی بھی اجازت نہیں دیتا ـ گزشتہ ایک سال کے عرصے میں ایرانی قابض آرمی اور پولیس نے اسی طرح چلتے راہ میں بلوچوں کی گاڑیوں پر بلاوجہ فائرنگ کرکے 170 بلوچوں کو شہید کردیا ہیں۔ اور درجنوں کے حساب سے بلوچوں کو زخمی کرکے ان کو زندگی بھر کے لیئے اپائج بنا دیا ـ سوشل میڈیا میں بلوچ قوم پر ایرانی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے والے بلوچ سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے اس انسانی المیہ پر عالمی انسانی حقوق کی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ـ

Exit mobile version