Homeخبریںشفیع اللہ بلوچ کی جبری گمشدگی کی وجہ سے خاندان کرب سے...

شفیع اللہ بلوچ کی جبری گمشدگی کی وجہ سے خاندان کرب سے گزر رہی ہے: چچازاد بھائی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام میں 4450 دن قائم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ میں ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے بلوچ فرزند شفیع اللہ ولد علی محمد کے کزن محمد عارف بلوچ کا بلوچ مسنگ پرسز کیمپ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے کزن شفیع اللہ کے باحفاظت بازیابی کے لئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 18 اگست کو شفیع اللہ ولد علی محمد اپنے کزن مہراللہ اور جمیل احمد کے ساتھ نوشکی سے کوئٹہ کی طرف آرہے تھے‫ کانک مستونگ کے مقام پر ایف سی فورسز نے ان کو اپنے چیک پوسٹ پر حراست میں لے لیا‫
بعد میں مہر اللہ اور جمیل کو چھوڑ دیا گیا لیکن شفیع الله کو لاپتہ کردیا ـ
بعد میں مہراللہ اور جمیل کو چھوڑ دیا لیکن شفیع اللہ تاحال لاپتہ ہے انہوں نے شفیع اللہ کی بازیابی کی اپیل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان پر کوئی جرم ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ـ
جس کے اب تک شفیق اللہ کا کوئی پتہ نہیں ہے ‫
ان کا مزید کہنا تھا کہ شفیع اللہ کی جبری گمشدگی کی وجہ سے خاندان انتہائی کرب سے گزرا رہی ہے ‫ـ
لہذا انہوں نے ایپل کی ہے کہ شفیع اللہ کو رہا گیا جائے تاکہ خاندان کو اس کرب سے نجات حاصل ہوجائے ‫ـ انہوں نے عالمی اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان رشتہ دار کی رہائی کے لیئے کردار ادا کریں ـ

Exit mobile version