Homeخبریںشیراز جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دے دی گئی

شیراز جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دے دی گئی

شیراز ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز منگل 2 نومبر ـ2021 کو شیراز جیل میں قید ایک بلوچ شہری کو قتل کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔

اس 23 سالہ بلوچ شہری کی شناخت محمد رئیسی ولد محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنوج (فنوج) کے گاؤں ریتک کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

ایک باخبر ذریعے کے مطابق محمد نے گزشتہ رات اپنے اہلخانہ کو فون کیا اور انہیں بتایا کہ انہیں جیل کے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔”

ذرائع نے مزید کہا، “آج صبح، جب اس کا خاندان شیراز پہنچا، تو انہیں جیل حکام نے ان کے بیٹے کی لاش وصول کرنے کے لیے مردہ خانے بھیج دیا۔”

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے رضامندی کے عوض محمد کے اہلخانہ سے ایک بلین ایرانی تمن تعاوان کا مطالبہ کیا تھا ـ

Exit mobile version