Homeخبریںشمالی وزیرستان میں چوکی پر خودکش حملہ، 3 فوجی اہلکاروں سمیت 4...

شمالی وزیرستان میں چوکی پر خودکش حملہ، 3 فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

پشاور (ہمگام نیوز) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی شہر شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر خودکش دھماکے میں تین اہلکاروں سیمت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں واقع لیاقت چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق دھماکے میں دو سیکیورٹی، ایک پولیس اہلکار اور ایک سویلین ہلاک، جب کہ ایک سیکیورٹی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

میڈیا کے بقول واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ہلاک اور زخمیوں کو میران شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کردیا گیا۔

میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نائک سعید، سپاہی جاوید، پولیس اہلکار حکیم جان اور نامعلوم سویلین شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں حوالدار منظور اور پولیس اہلکار شاکر شامل ہیں۔

Exit mobile version