Homeخبریںشہرگ میں چیک پوسٹ تعمیر کیلئے سامان لےجانے والی ٹریکٹر دھماکے سے...

شہرگ میں چیک پوسٹ تعمیر کیلئے سامان لےجانے والی ٹریکٹر دھماکے سے تباہ

ہرنائی (ھمگام نیوز) ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ٹریکٹر کو آئی ای ڈی بم حملے میں تباہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہرگ میں ٹریکٹر اس وقت دھماکے کی زد میں آگیا جب وہ فورسز کی پوسٹ پر سامان لے جارہا تھا۔

 بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم افراد نے ایک ٹریکٹر کو دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر تباہ ہوگیا، تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریکٹر فورسز کی نئی پوسٹ کی تعمیر کیلئے سامان لے جارہا تھا۔

Exit mobile version