کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے بی ایس او آزاد کے سابقہ شہید رہنما رضا جہانگیر کی بیوہ پر حملے کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے ” شہید رضا جہانگیر کے بچوں کی والدہ بی بی زہرہ کے ٹارگٹ کلنگ اور زخمی ہونے کے بعد دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے بلوچ نسل کشی میں شدت لائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” بلوچوں کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی خواتین، بچوں اور لوگوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں ” ـ