Homeخبریںبی ایل اے نے مچھ کے علاقے چشمہ آب میں گیس پائپ...

بی ایل اے نے مچھ کے علاقے چشمہ آب میں گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل Baloch-Liberation – Voice پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ روز بمورخہ 3 اگست 2022 کو مچھ کے علاقے چشمہ آب میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا جوکہ مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوئی سے قدرتی گیس نکالنے کے لیے بچائی گئی ہے۔

آزاد بلوچ نے کہا حملے کے نتیجے میں پائپ لائن کا کافی حصہ تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے کوئٹہ اور متعلقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی فوری طور پر معطل ہوگئی۔

Exit mobile version