Homeخبریںاجازت نہ ملنے پر طلبہ نے جامعہ بلوچستان کے سامنے سڑک پر...

اجازت نہ ملنے پر طلبہ نے جامعہ بلوچستان کے سامنے سڑک پر بک اسٹال لگا لیا

کوئٹہ (ہمگام بیوز ) نامہ نگاروں کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ بلوچستان میں بک فیئر کے تحت بک اسٹال لگانے کی یونیورسٹی انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔ جس کے بعد بی ایس او کے طلبا وطالبات نے بک اسٹال لگانے کی اجازت نہ دینے پر جامعہ انتظامیہ کےخلاف احتجاجاً کتابیں سڑکوں پر رکھ کر بک اسٹال لگادیا۔

طلباء و طالبات کی جانب سے سریاب روڈ جامعہ کے سامنے سڑکوں پر بک اسٹال لگانے کے باعث سڑک بند ہوگئی اور ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔

اس موقع پر بلوچ طلبہ نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کا بک فیئر منعقد کرنے سے روکنا تعلیم دشمنی اور کتاب دشمنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تعلیم دوستی اور کتاب دوستی کا ثبوت پیش کرے۔

Exit mobile version