Homeخبریںضلع کرم میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپ، 8 افراد زخمی

ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپ، 8 افراد زخمی

کرم(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق قبائلی ضلع کرم کے قصبہ میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں.

اطلاعات کے مطابق مظاہرین کے ایک ہجوم نے قصبے میں ضلعی انتظامیہ کے دفاتر پر حملہ کیا۔

مظاہرین مرکزی بازار کی طرف جارہے تھے جب فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے ایک چیک پوسٹ پر روکنے کےلیے فائرنگ شروع کردی۔

عوامی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

Exit mobile version