Homeخبریںرواں سال کا چاند گرہن 26 مئی کو ہوگا۔

رواں سال کا چاند گرہن 26 مئی کو ہوگا۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سال 2021 کا پہلا چاند گرہن 26 مئی کو ہوگا جبکہ مقبوضہ بلوچستان اور خطے میں دن ہونے کی وجہ سے دکھائی نہیں دے گا۔

ماہر فلکیات کے مطابق 26 مئی 2021ء کو مکمل چاند گرہن ہوگا جسے سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔ چاند گرھن مقبوضہ بلوچستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا البتہ امریکا اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں، فلپائن، ہانگ کانگ، ٹوکیو میں مکمل چاند گرہن نظر آئے گا۔

Exit mobile version