سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںطلباء کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا کسی بھی صورت قبول...

طلباء کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا کسی بھی صورت قبول نہیں۔اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بی۔یو،ای۔ٹی خضدار

خضدار ( ہمگام نیوز )اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بی۔یو،ای۔ٹی خضدار کی جانب سے یونیورسٹی میں اپنے حقوق کے لئے ریلی نکالی گئی جو سینٹرل لاہبریری سے شروع ہو کر ایڈمن کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کی۔ شرکا نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اوراپنے مطالبات پورا کرنے کی اپیل کی جس میں امتحانی نتاہج کی شفافیت، طلباء کے مطالعاتی ٹور کا خاتمہ اور دیگر بنیادی حقوق شامل تھے۔ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امتحانی نتاہج کا تین تین بار دھرانا اور اس کے باوجود چھ ماہ بعد نتاہج کو تبدیل کرناطلباہء کیساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ جس کی واضح مثال عالیہ الیکٹرکل کی نتائج ہے جو انتظامیہ نے نام نہاد کمیٹی بنا ئی۔ جس نے جانبدار ہوکر کسی حقاحق کو مدنظر رکھے بغیر چھ ماہ بعد نتاہج کو تبدیل کر دیاجو کسی صورت قبول نہیں۔ مزید کہا کہ طلباء کو اسٹڈی ٹور نہ دینا انتہاہی تشویشناک ہے اور بتایا کہ اسٹڈی ٹور چار سالہ انجینئرنگ کورس کے لئے لازم ہے جس کے فیس ہر طلباء سے سالانہ لیئے جاتے ہیں اور اس کے علاوہ یونیورسٹی کے وظائف کو خفیہ رکھنا اور میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوہے اپنے من پسند لوگوں کو دینے کی شدید مخالفت کی۔آخر میں شرکا نے وزیر اعلٰی بلوچستان، گورنر بلوچستان اور چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل کی کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کا نوٹس لیں اور اگر ہمارے مسائل حل نہیں ہوہے تو ہم اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز