Homeخبریںعراق میں موجود امریکی فوج کے زیر استعمال عین الاسد ائیربیس پر...

عراق میں موجود امریکی فوج کے زیر استعمال عین الاسد ائیربیس پر راکٹ حملہ

عراق(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد بیس پر سوموار کو ایک اور راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔عراق کا یہ فوجی اڈا امریکی اور بین الاقوامی افواج کے زیراستعمال ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراق میں امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے کہا ہے کہ اس راکٹ حملے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔

انھوں نے ابتدائی رپورٹس کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ ’سوموار کو دوپہر ایک بج کر 35 منٹ پر کیا گیا ہے اور اس سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ کیا جارہا ہے۔ اب کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version