Homeخبریںامریکا : سوالات سے تنگ آکر امریکی فوجی اغواہ کار بچوں کو...

امریکا : سوالات سے تنگ آکر امریکی فوجی اغواہ کار بچوں کو چھوڑ کر فرار

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا میں فوجی کیڈٹ اغوا کار نے مذموم عزائم کی تکمیل کےلیے کمسن بچوں سے بھری اسکول بس ہائی جیک کی لیکن بچوں کے سوالات سے تنگ آکر بس کو بچوں سمیت چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ریاست ساؤتھ کیرولینا کے شہر کولمبیا میں پیش آیا جس میں ایک اسکول بس 18 کمسن بچوں کو لیکر جارہی تھی کہ ایک شخص زبردستی بس میں سوار ہوا اور ڈرائیور و بچوں کو بس سمیت ہائی جیک کرلیا تاکہ انتظامیہ سے اپنے مطالبات منوا سکے۔مگر وہ ناکام رہا۔

پولیس نے تھوڑی ہی دوری پر ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم 23 سالہ جووان کولازو امریکی فوج کا کیڈٹ ہے۔

Exit mobile version