Homeخبریںغیر مصدقہ اطلاع ہے کہ سراوان سے مغوی ھانی گل بلوچ اور...

غیر مصدقہ اطلاع ہے کہ سراوان سے مغوی ھانی گل بلوچ اور اس کے شوہر سمیر بلوچ لاش برآمد ہوئی ہے

سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز منگل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے گیڈ بست میں چند ہفتے پہلے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ھانی گل بلوچ اور اس کے شوہر سمیر بلوچ کی لاش مقامی لوگوں نے ایک ویرانے سے برآمد کرلی ہے ـ تاہم ان کی شناخت مکمل نہیں ہو چکی ہے لیکن علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں کئی روز پرانی ہیں اس لیئے شناخت کرنا ممکن نہیں ہے لیکن ان کے جان پہچان والوں کا کہنا ہے لاشیں انہی دونوں کی ہیں ـ

کہا جاتا ہے کہ دونوں لاشیں جلی ہوئی ہیں اس لیئے اچھی طرح پہچان نہیں پا رہے ہیں ـ

واضح رہے کہ سمیر بلوچ کے بھائی راؤف بلوچ کو اسی مہینے میں نامعلوم مسلح افراد نے تربت میں قتل کیا تھا ـ کہا جاتا ہے کہ سمیر پر توہین رسالت کا الزام تھا لیکن وہ اپنی صفائی دے چکا تھا کہ اس نے کبھی بھی توہین رسالت کا ارتکاب نہیں کیا ہے ـ

Exit mobile version