دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںفیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں چوری کے الزام پر دو خواتین...

فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں چوری کے الزام پر دو خواتین کو ننگا کرکے تشدد کیا گیا

فصیل آباد(ہمگام نیوز)پاکستان کے شہر فصیل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں دو خواتین پر چوری کا الزام لگا کر ان پر تشدد اور سرعام ننگا کردیا گیا –

تفصیلات کے مطابق اس ظلم کا شکار ہونے والی خواتین بنام آسیہ بی بی کے مطابق کہ وہ علاقے میں اپنی دو ساتھیوں کے ہمراہ کاغذ اٹھانے کا کام کرتی ہے اور کام کے دوران انہیں پیاس لگی تو وہ سڑک پار ایک الیکٹرانکس کی دکان میں پانی پینے چلی گئیں۔ جب اندر گئیں تو دکاندار نے ان پر چوری کا الزام لگا دیا اور ان پر تشدد شروع کر دیا۔ اس کے بعد وہاں اور لوگ بھی اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے آسیہ بی بی اور ان کی ساتھی کو زبردستی ننگا کردیا اور اس کے بعد پہلے دکان میں بند رکھا پھر باہر سڑک پر گھسیٹا اور ان کی ویڈیو بنائی بعد میں اس ویڈیو کو وائرل کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چادر میں لپٹی خاتون دکان کے فرش پر بیٹھی رو رہی ہیں جبکہ ایک خاتون کو کچھ افراد باہر سے اٹھا کر دکان کے اندر لا رہے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق یہ افراد ان خواتین کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں، انہیں مارتے ہیں، اور ان کے کپڑے پھاڑ دیتے ہیں۔

اس واقعے کی سڑک پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں ان خواتین کو دکان کے اندر جاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی خواتین دکان کے اندر داخل ہوئیں ایک شخص دکان کا دروازہ باہر سے بند کر دیتا ہے۔
واضح رہے کہ  خواتین کو سرعام ننگا کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  
پنجاب پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں دو خواتین پر چوری کا الزام لگا کر ان پر تشدد اور سرعام ننگا کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  

یہ بھی پڑھیں

فیچرز