Homeخبریںقابض ایرانی فوج کی فائرنگ سے زخمی بلوچ نوجوان چل بسا

قابض ایرانی فوج کی فائرنگ سے زخمی بلوچ نوجوان چل بسا

زاہدان (ہمگام نیوز) ایک بلوچ نوجوان 8 مئی کو دازپ ایکسس (زاہدان) میں جون آباد اسٹیشن کے اہلکاروں ک یبراہ راست فائرنگ سے زخمی ہوا تھا 17 دن بعد 24 مئی کو مشہد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

شہید بلوچ کی شناخت”اکبر براہوئی ولد جلال سے ہوئی ہے جو شادی شدہ ہے اور اس کے 4 بچے ہیں۔ قابض فوج کے فائرنگ کے بعد اکبر بلوچ کو مقامی لوگ طبی امداد کے لیے مشہد منتقل کرگئے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلوچستان میں بہت سے شہری مناسب اور مستحکم ملازمتوں کی کمی کی وجہ دنوں قابض ریاستوں کے بنائے ہوئے سرحد پر آمدورفت اور تجارت کرتے ہیں جو بعض اوقات سڑک حادثات یا قابض ایرانی اور پاکستانی فوجیوں کے فائرنگ سے ان کے جان کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

Exit mobile version