Homeخبریںقابض ایران کی جانب سے مشرقی بلوچستان پہ راکٹ حملہ

قابض ایران کی جانب سے مشرقی بلوچستان پہ راکٹ حملہ

پنجگور (ہمگام نیوز)ایرانی حدود سے فائر کئے جانے والے21 راکٹ کے گولے بلوچستان کے حدود پنجگور کے علاقے پروم کے شہری آبادی پر گرنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی علاقے پنجگور میں ایرانی حدود سے فائر کئے گئے 9 مارٹر کے گولے پنجگور کے علاقے پروم میں محلہ کریم داد میں گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں ایک عبدالخالق نامی ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ نوید نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ۔پروم کے تحصیلدار کے مطابق ایرانی حدود سے فائر کئے جانے والے 9 راکٹ کے گولے مختلف علاقوں میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ۔

Exit mobile version