Homeخبریںقابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک بلوچ فرزند اغواء

قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک بلوچ فرزند اغواء

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک بلوچ فرزند قابضجبری طور پر اغواء ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 28 ستمبر 2020 کو پنجگور سے کراچی جاتے ہوئے ایک بلوچ فرزند کو قابض پاکستانی فوج نے جبری طور پر اغواء کرکے ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا۔

جبری اغواء ہونے والے بلوچ فرزند کی شناخت الیاس ولد ملا فیض محمد سکنہ سوروک گچک کے نام سے ہوئی ہے۔

بلوچستان میں جب سے بلوچ عوام قابض فوج کے خلاف اپنی قومی آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں تب سے ہی قابض فوج غیر انسانی سلوک پر اُتر آیا ہے اور آئے روز مقبوضہ بلوچستان سے بلوچ فرزند جبری طور پر عالمی قوانین کے بر خلاف اغواء کئے جارہے ہیں جہاں اذیت خانوں میں ان اغواء شُدہ بلوچ نوجوانوں پر غیر انسانی تشدد کیا جاتا ہے اور کچھ کی تو دوران حراست شہادت ہوتی ہے اور ان کی لاشیں مختلف ویرانوں میں پھینک دی جاتی ہیں یا پھر اجتماعی قبروں میں دفنا دی جاتی ہیں۔

Exit mobile version