Homeخبریںسراوان میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر قابض ایرانی پاسداران انقلاب کا...

سراوان میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر قابض ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک اہلکار ہلاک

سراوان/شستون ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سراوان/شستون میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آکر قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب ( IRGC) کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سراوان کے ایک دور افتادہ علاقے میں سپاہ پاسداران انقلاب کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا کر ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم اس واقع کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نیکشہر/پہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ ایک جھڑپ میں سپاہ پاسداران انقلاب کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے تھے دونوں واقعات ایک ہی نوعیت کے ہیں لیکن ابھی تک کسی تنظیم نے ان واقعات کی زمہ داری قبول نہیں کی ہےـ۔

Exit mobile version