سه شنبه, مارچ 18, 2025
Homeخبریںقابض پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ 9 افراد میں سے 2 کی...

قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ 9 افراد میں سے 2 کی شناخت کمسن طالب علموں کے طورپر ہوگیا

نوشکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں گذشتہ روز ایس بی کے یونیورسٹی کے قریب سے جبری لاپتہ ہونے والے 9 افراد میں سے دو کی شناخت چھٹی اور ساتویں جماعت کے طالب علم عدنان ولد حیات اور ضياء الرحمن ولد میر احمد کے ناموں سے ہوا ہے جو کہ دونوں کمسن ہیں ۔

لواحقین کے مطابق وہ گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں جس کے بعد اہلخانہ کو ان کے بارے میں معلومات نہیں دیئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے لواحقین پر قیامت گزر رہی ہے ۔

انھوں نے تمام انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ انکے بچوں کو بازیاب کرنے کیلے آواز اٹھائیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز