Homeخبریںقلات، بلوچ راجی مچُی کے کاروان کو قلات کی عوام نے پُرجوش...

قلات، بلوچ راجی مچُی کے کاروان کو قلات کی عوام نے پُرجوش انداز میں استقبال ،

قلات : (ہمگام نیوز) بلوچ راجی مچُی کی کاروان سوراب میں کامیاب جلسے کے بعد شام کے وقت قلات پہنچا ،

جسکا قلات کی عوام نے پُرجوش انداز میں استقبال کیا ،

ہزاروں کی تعداد میں بلوچ عوام نے راستے میں خوش آمدید کہا ،

قلات پہنچتے ہی بلوچ راجی مچُی کی کاروان جلسے کی شکل میں تبدیل ہوگیا ،

جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں بلوچ عوام نے شرکت کی، جہاں پر بلوچ راجی مچُی کی قائدین نے شرکاء سے خطاب کیا ،

اور بلوچ نسل کشی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی

جلسے کے اختتام پر بلوچ راجی مچُی شہداء کی یاد میں راجی سوگندی دیوان کیا گیا ،

آخر میں رہنماؤں نے قلات کے عوام کا شکریہ ادا کیا ،

اور پھر بلوچ راجی مچُی کی کاروان منگچر کے لیئے روانا ہو گیا

Exit mobile version