Homeخبریںکوہلو: زِری تل میں دو گروہوں کے درمیان تصادم، کلہاڑیوں کے وار...

کوہلو: زِری تل میں دو گروہوں کے درمیان تصادم، کلہاڑیوں کے وار سے ایک شخص شدید زخمی

کوہلو: (ہمگام نیوز) کوہلو کے نواحی علاقے زِری تل میں دو گروہوں کے درمیان تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ تصادم نوزبندغانی اور مہندانی گروہوں کے درمیان ہوا، جس میں کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تصادم میں مہندانی گروپ کے ایک شخص، ہاشم، کو کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا۔ ہاشم کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Exit mobile version