Homeخبریںقلات، منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نیاز اللہ لہڑی نامی...

قلات، منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نیاز اللہ لہڑی نامی مخبر ہلاک

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نیاز اللہ لہڑی کے نام سے ہوئی جوکہ منگچر کا رہائشی ہے، تاہم علاقائی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص عرصہ دراز سے روپوش تھا۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ شام کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے ایک ویگن گاڑی کو روکھ کر نیاز اللہ لہڑی کو شناخت کے بعد اتار کر اپنے ساتھ لے گئے جبکہ بعد میں فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

واقعے کے محرکات کے بابت علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص علاقے میں ریاستی فورسز کیلئے مخبری کرتا تھا، جس سے ابتدائی طور پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسے کسی آزادی پسند مسلح تنظیم نے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version