Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2310 دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2310 دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2310 دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں وکلاء برادری نے لاپتہ افراد ، شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور بھر پور تعاون کیا ۔ اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ۔ اقوام متحدہ عالم و انسانی حقوق کے ادارے خدا راہ بلوچ پر جاری سخت انسانی جدو جہد ظلم و حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں۔ ہم اپنے جینے کا حق انسانی برابری کا حْ مانگ رہے ہیں۔ بلوچ قوم اپنی قومی بقاء کیلئے آواز بلند کر رہاہے ۔ اور یہ ریاست تمام عالمی اقوامین کی پامالی کرتے ہوئے آج بلوچ فرزندوں کو بھیڑبکریوں کی طرح زبح اور غائب کر رہے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ڈیرہ بگٹی اور بولان سے خواتین اور ان کے معصوم بچے بچیوں فورسز نے اغواء کیامگر آف کو ئی ادارہ کوئی میڈیا صحافی لب کشائی کے لئے تیار نہیں ہے ۔ اے دنیا والوں پاکستان میں بسنے والے زندہ انسانوں جاگوں کہیں ضمیر کی غلامی تمہیں مکمل کھوکھلانہ کردے اور یہ کل ااپ کے بچوں کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ۔ اور پھر جب آپ انکھیں کھولنا بھی شاو آواز لگانا بھی چا�ؤ تو بہت دیر ہوچکی ہوگی ااج بلوچ مائیں بہنیں بھائی بزرگ انسانیت کے دعو یداروں اور زندہ قوموں کی اس کردارکو غور سے دیکھ رہی ہیں اور تاریخ خود کو دہراتی ضرور ہے ۔ وائس فار مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب انسانی حقوق کا اعادہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں خاموشی ہماری اور آپ سب کی مستقبل کو تاریک کرجائے گی۔ ۔ اور خاموشی خود ایک جرم اور ضمیر کی موت ہوتی ہے۔ جو آج سماج میں بسنے والے انسانوں کو صرف پتلا بنا دیتی ہے ۔ ہر انسان اپنی اچھی کوشش اس حوالے سے جاری رکھے بلوچ قوم جیسے بھی کرکے اپنی جد وجہد جاری رکھا ہوا ہے ۔ جس کی حاصل ضرور اسے ملے گی ۔ مگر سوچیں جس سماج میں آپ رہ رہے ہیں۔ اس کا مستقبل کیا ہوگا۔ آج یہاں بسنے والے اقوام کی خاموشی آپ کے آنے والے نسلوں کے لئے ایک امتحان اور ایک کھٹن زندگی ہوگی جس کا ذمہ دار آپ سب ہونگے ۔ آپ کی خاموشی کل آپ کے بیٹی بیٹے پوتے پوتھیوں کے لئے کتنی کھٹن اور سیا ہ مستقبل کا سبب بن سکتی ہے ضڑور اس پر سوچیں یہ جارحیت صرف بلوچ اور سندھی قوم پر نہیں ہورہاہے بلکہ یہ آپ کی سماج میں مذہبی و سماجی تفریق کی صورت میں آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔

Exit mobile version