کراچی (ہمگام نیوز)‏ 15 اپریل 2017 کو کراچی کے علاقے صدر سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے سعید بلوچ تاحال بازیاب نا ہوسکا۔

سعید سالمی بلوچ کو بدنام زمانہ سی ٹی ڈی اور ایف سی کے اہلکاروں نے اس وقت جبری طور پر لاپتہ کیا جب وہ مغربی بلوچستان سےاپنے عزیز و اقارب سے ملنے کراچی کے علاقے صدر آئے تھے۔

لواحقین کا مطالبہ ہے کہ سعید سالمی بلوچ کو منظر عام پر لاکر ان کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

ان کی جبری گمشدگی کی وجہ سے خاندان شدید اذیت میں ہیں۔

خاندان نے ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ سعید سالمی بلوچ کے بازیابی کے لئے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔