جمعه, می 17, 2024
Homeمسنگ پرسنزخضدار سے بلوچ نوجوان تیسری بار جبراً لاپتہ

خضدار سے بلوچ نوجوان تیسری بار جبراً لاپتہ

خضدار (ہمگام نیوز) پاکستانی زیرقبضہ بلوچستان کے شہر خضدار سے پاکستانی سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک بلوچ نوجوان کو تیسری بار اغواء کرکے اپنے جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 9 بجے کے قریب خضدار کے علاقے جعفرآباد میں سی ٹی ڈی، پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کی پانچ گاڈیوں پر مشتمل اہلکاروں نے دکان پر حملہ کرکے بلوچ نوجوان یونس مینگل کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی یونس مینگل کو پاکستانی ادارے 2014 کو اغواء کرکے لاپتہ کرچکے ہیں جو ایک مہینے کی قید برداشت کرنے کے بعد بازیاب ہوئے تھے اور دوسری مرتبہ 2017 کو بھی 15 روز کیلئے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے تھے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں تیسری مرتبہ جبراً گمشدگی کا شکار ہونے والے یونس مینگل شہید جواد یوسف مینگل کے چچا ہیں جو عید کے 2 روز قبل خضدار شہر دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز