Homeخبریںلکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک

لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک

لکی مروت:(ہمگام نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے نوڑخیل گاؤں میں آج صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل وقار احمد کو ان کے گھر کے قریب قتل کر دیا۔ وقار احمد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Exit mobile version