Homeخبریںمادر بلوچ ایک بہادر اور شیرزال خاتوں تھی ان کا کردار بلوچ...

مادر بلوچ ایک بہادر اور شیرزال خاتوں تھی ان کا کردار بلوچ خواتین کے لئے ایک رہنمائی اور پیغام ہے. بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کئے گئے مرکزی ترجمان میں کہا ہے کہ مادر بلوچ شہید بی بی جانتاب بلوچ عرف ہائی رہیسانی مغربی بلوچستان کے سپوت آزادی شہید حمید ریکی شہید دلجان بلوچ شہید حمید جمال بلوچ شہید معراج بلوچ شہید خالد بلوچ شہید عابد سلیم بلوچ سمیت بلوچ قومی آزادی کے راہ عمل میں جان نچھاور کرنے والے بلوچ قوم کے ہیرو اور راہنماء ہے ان کا دلیرانہ اور بے باک قومی کردار قابل تحسین ہیں بلوچ نسلیں اپنی تاریخ کے تمام ادوار میں اپنے قومی شہداء کو سرخ و سلام و خراج تحسین پیش کرکے ان کی فکر و فلسفہ کے تسلسل کو برقراررکھتے ہوئے ایک آزاد بلوچ سماج کی تشکیل و تعمیر میں اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ترجمان نے کہاکہ تمام شہداء کا کرداریکسان اور برابر ہے کوئی اصغر اور کوئی اعظم نہیں شہداء میں درجہ بندی غیر انقلابی سوچ ہے ترجمان نے کہاکہ شہداء کے لہو نے آزادی کی شعور کو پختہ کرکے جدوجہد میں نئی روح پھونک دی ہے ان کی مشن کی تکمیل ہر بلوچ پر فرض ہے بلوچ شہداء کے ہزاروں آرام گائیں گواہ ہے کہ آزادی کی تحریکوں کو طاقت اور جبر سے زمین بوس نہیں کیا جاسکتا ان کے مزاروں کے کتبہ ہزاروں سال تک آزادی اور رہنمائی کے علامت کے طور پر سر بلند رہیں گے شہید ہائی رہیسانی ہو یا شہید حمید ریکی یاطارق کریم و آغا عابد شاہ ہو انہوں نے آزادی کے کھلتے گواڑخ کو اپنے لہو سے سیراب کرکے ہمارے کاندھوں پر اپنے خون کا قرض چھوڑگئے جس کا نعم البدل صرف اور صرف آزادی کا حصول ہے ترجمان نے کہا کہ مادر بلوچ ایک بہادر اور شیرزال خاتوں تھیں جو بلوچستان کے آزادی کاعلم بلند کرتے ہوئے خاک وطن کو اپنی خوں کا نذرانہ دیکر ثابت کردی کہ بلوچ ماں بہنیں بھی آزادی کے صفوں میں اپنے بیٹوں اور بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہے ان کی شہادت بلوچ خواتین کے لئے ایک مشعل اور پیغام ہے کہ ایک ضعیف خاتون جس جذبہ اور ولولے کے ساتھ آزادی کی جدوجہد کے بیچ رہ کرغلامی کے بیڑیوں کو توڑنے کے لئے منظم انداز میں تحریک کے ساتھ رہ کر کامریڈ کم ال سنگ کی ماں کی مثالی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اسی کاروان سفر میں موت کو گلے لگاتے ہوئے آزادی کا بیرک اپنے ہاتھوں سے گرنے نہیں دی شہید مادر بلوچ کا مثالی کردار ہمارے لئے ایک میراث اور مشعل ہے مائیں جب آزادی کے حصول کے لئے حوصلہ اور ہمت باندھتے رہے اور خود عملی طور پر بھی اس کا حصہ ہو تو ایسی تحریکیں کھبی سست روی کا شکار نہیں ہوتے بلکہ انہیں کمٹمنٹ اور جذبوں کی صورت میں طاقت اور توانائی ملتی ہے جب مائیں سربکف ہوکر جھانسی کی رانی کا کردار ادا کرتے ہوئے دشمن کے خلاف صف آراہ ہوں گے تو کوئی بھی طاقت بلوچ آزادی کو نہیں روک سکے گا ترجمان نے کہاکہ بلوچ خواتیں شہید مادر بلوچ اور دیگر بلوچ حریت پسند خواتیں کی طرح براہ راست جدوجہد آزادی میں اپنا کردار ادا کرکے تحریک آزادی میں صف اول کے طور پر شامل ہوجائیں بلوچ خواتیں کو چاہیے کہ وہ دنیا کے دیگرآزادی کی تحریکوں میں خواتین کی کردار کا مشاہدہ کرکے جدوجہد کے ہر اول دستہ کا حصہ بنتے ہوئے اپنی بچوں کے تربیت میں آزادی کا درس شامل کرکے ریاست کے نصابی ثقافتی اور مادی یلغار کوروکنے کو اپنی قومی فرائض میں شامل کریں

Exit mobile version