Homeخبریںبلوچستان میں دھماکہ فائرنگ سے 2ہلاک13زخمی

بلوچستان میں دھماکہ فائرنگ سے 2ہلاک13زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت8 افراد زخمی ہو گئے دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ایدھی ایمبولینس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیو ں کو ہسپتال منتقل کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے سپنی روڈ پر سڑک کے کنارے نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی پولیس کی گاڑی میں سوار پانچ اہلکاروں اور راہ گیروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، فرنٹیئر کور ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی کو فوری طورپر سول سنڈیمن ہسپتال منتقل کر دیا زخمیوں میں سے2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔جبکہ پنجگور کے علاقے میں نامعلوم سمت سے فائر کیا جانیوالا راکٹ کا گولہ پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب خالی میدان میں گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پنجگور کے علاقے میں گورنمنٹ بوائے ہائی سکول پروم میں واقعہ پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ کا ایک گولہ فائر کیا گیا جو پوسٹ کے قریب خالی میدان میں گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی دریں ثنائحب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ٹیلر ماسٹر کو قتل کر دیا اطلاعات کے مطابق حب کے علاقے ساکران روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹیلر کی دوکان پر فائرنگ کر کے ٹیلر ماسٹر مصطفی کو قتل کر دیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔کوئٹہ شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک . تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے سمنگلی میں واقع کلی نوحصار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے محمد اقبال نامی شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے لاش قبضے میں لے کر سول ہسپتال.منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے.حوالے کر دی گئی پولیس کے مطابق واقع پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے

Exit mobile version