Homeخبریںماھل بلوچ کی رہائی تک ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے سامنے...

ماھل بلوچ کی رہائی تک ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری رہے گا – لواحقین ماھل بلوچ

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) ماھل بلوچ کی غیر قانونی حراست کو آج سات دن ہوگئے ہیں لیکن اسکی رہائی اب تک ممکن نہیں ہوئی ہے، اسکے لواحقین نے آج بی ایم سی سے کمشنر ہاؤس اور اسکے بعد شام گئے احتجاجی دھرنے کو ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے سامنے منتقل کر دیا،

لواحقین نے میڈیا زرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماھل بلوچ پہ ناجائز اور جھوٹے مقدمات لگا کر اسے پچھلے سات دنوں سے سی ٹی ڈی نے اپنے غیر قانونی حراست میں رکھا ہے، ہمارے دھرنے کا بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ کہ اس پہ جھوٹے مقدمات ختم کرکے اسے رہا جائے، اسکی رہائی تک ہمارا احتجاجی دھرنا ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے سامنے جاری رہے گا، انہوں نے کوئٹہ کے انسان دوست اور بلوچ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پر امن اور آئینی احتجاج میں ان کا ساتھ دیں تاکہ ہم ماھل بلوچ کو فورسز کی غیر قانونی حراست سے رہا کرا سکیں –

واضح رہے کہ ماھل بلوچ کی غیر قانونی حراست اور گمشدگی کے اگلے دن بلوچ وومن فورم کی کال پر انکے لواحقین اور دیگر لوگوں نے مل کر کسٹم گائی خان چوک پہ دھرنا بھی دیا تھا جہاں انتظامیہ کی 48 گھنٹوں کی مہلت دینے پر انہوں نے اپنا احتجاج ختم کیا تھا لیکن آج سات دن گزرنے کے بعد بھی اسے منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے ۔

Exit mobile version