Homeآرٹیکلزمحکمہ صحت کی خالی اسامیوں کوBPSCکے ذریعے پر کیا جائے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی...

محکمہ صحت کی خالی اسامیوں کوBPSCکے ذریعے پر کیا جائے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

کوئٹہ( ہمگام نیوز)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر یاسر اچکزئی کی صدارت میں وائی ڈی اے ہاسٹل سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے گزشتہ ادوار میں تنظیم کی کامیابیاں اور تنظیمی ڈھانچے کو تفصیل سے بیان کیا اجلاس میں صوبائی کابینہ کے تمام اراکین اور سنڈیمن پراونشل ہسپتال ، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور فاطمہ جناح چیسٹ ہاسپٹل کی آرگنائزنگ کمیٹیوں نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی ایگزیکٹو کا انتخاب، کابینہ میں فیمیل ڈاکٹرز کا انتخاب، کوئٹہ شہر کے دیگر ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ہسپتالوں کی آرگنائزنگ باڈیز اور ہر وارڈ میں فوکل پرسن کا انتخاب اوربلوچستان کے دیگر اضلاع کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ہسپتالوں میں ضلعی سطح کی آرگنائزنگ باڈیز کا انتخاب ۔

 بلوچستان بھر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی رکنیت سازی کے عمل کا آغاز، تنظیم کی ساکھ کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا اجلاس میں نائب صدر ڈاکٹر حء بلوچ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جس میں ڈاکٹر جہانزیب ترین ، ڈاکٹر عارف خان ، ڈاکٹر افضل خان اور ڈاکٹر داد بلوچ شامل ہیںیہ کمیٹی صوبے بھر کے ڈاکٹروں کو درپیش مسائل، ہاوس آفیسر اور پی جی ڈاکٹر کے ماہانہ وظیفے کا محکمہ خزانہ سے ریلیز کرانا اور وظیفے کا شفاف طریقے سے تقسیم کو یقینی بنانے ۔

محکمہ صحت میں موجود ڈاکٹروں کی 3000 خالی اسامیوں کی سمری تیارکرواکربلوچستان پبلک سروس کمیشن کو بھیجنا اور ڈاکٹروں کے ہیلتھ پروفیشنل الانس کی بحالی کیلئے سیکریٹری صحت کے ساتھ جلد ازجلد میٹنگ کرے گی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی رکنیت سازی کے عمل کو بروز ہفتہ 6 مئی 2023 سے شروع کیا جائے گا جس میں پہلے مرحلے میں سنڈیمن پراونشل ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں رکنیت سازی کی جائے گی اور اسکے بعد مرحلہ وار پورے صوبے میں رکنیت سازی اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گاتمام سینئر اور جونیئر ڈاکٹرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ رکنیت سازی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں صدر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے اجلاس میں بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف سائکائٹری کی آرگنائزنگ کمیٹی کا انتخاب کیا گیا ،آرگنائزنگ کمیٹی بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف سائکائٹری آرگنائزر ڈاکٹر اقبال کاکڑڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالحمید نوتیزئی کمیٹی ممبران ڈاکٹر نصیب اللہ ڈاکٹر واسع ڈاکٹر ثنا اللہ اور ڈاکٹر عبدالطاہر مردانزء کو آرگنائزر بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نفرالوجی اینڈ یورولوجی منتخب کیاگیا ،

Exit mobile version