Homeخبریںمختیار بلوچ ہمارے تنظیم کے زیر تربیت دستے میں قومی خدمات انجام...

مختیار بلوچ ہمارے تنظیم کے زیر تربیت دستے میں قومی خدمات انجام دے رہے تھے۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے بدھ کے روزنامعلوم مقام سے این این آئی کو بتایاکہ پچھلے دنوں خاران راہ چیل میں شہید ہونے والے مختیار بلوچ کا تعلق ہمارے تنظیم سے تھا ۔ شہید مختیار عرصہ دراز سے بی ایل ایف کے پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہوئے ان سے علیحدگی اختیارکرچکے تھے اور ماضی قریب میں بی ایل اے کے پلیٹ فارم سے جد و جہد کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور بی ایل اے کے زیر تربیت دستے میں قومی خدمات سر انجام دے رہے تھے پچھلے دنوں دوران سفر ان کا سامنا علاقائی لیویز فورس سے ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں مختیارعرف حاجی شہید ہوئے۔بار بار لیویز اور پولیس میں موجود بلوچ ملازمین کو تنبیہ کرچکے ہیں کہ وہ بلوچ آزادی پسند جہد کاروں کے کام میں رکاوٹ نہ بنیں لیویز اور پولیس فورس میں موجود جو بھی ملازمین بلوچ قومی کاذ کے خلاف یا بلوچ جہد کاروں کے سامنے رکاوٹ بنیں گے انھیں معاف نہیں کیا جائے گا قومی کاذ اور آزادی پسند جہد کاروں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے والے دشمن ہونگے اور ان کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جائے گا شہید مختیار سمیت تمام شہداءکا بدلہ لیا جائے گا۔

Exit mobile version