Homeخبریںمستونگ،نامعلوم افراد کالیویز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم سے حملہ

مستونگ،نامعلوم افراد کالیویز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم سے حملہ

مستونگ(ہمگام نیوز)اطلاع کے مطابق مستونگ میں نامعلوم افراد کالیویز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم سے حملہ کیا ، ایک شخص زخمی ہو گیا۔

خبر کے مطابق نامعلوم افراد نے بازار میں تحصیل روڈ پر واقع لیویز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم سے حملہ کیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے، زخمی شخص مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد نکل ریا تھا کہ دھماکے سے زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی زد میں آنیوالا شخص معمولی زخمی ہوا ہے۔

زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version