Homeخبریںمستونگ، خوفناک حادثے میں بچہ جاں بحق، پندرہ افراد زخمی

مستونگ، خوفناک حادثے میں بچہ جاں بحق، پندرہ افراد زخمی

مستونگ (ہمگام نیوز) کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں الحسن ہوٹل کے قریب پک اپ زمباد گاڑی نے رکشے کو ٹکر مار دی۔

مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں بچوں، خواتین سمیت 15 افراد زخمی جبکہ حادثے میں ایک بارہ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسماعیل بلوچ ویلفیئر سوسائٹی ریسکیو سینٹر منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے بعد تمام زخمیوں کو ایمبولینس اور پرائیویٹ گاڑیوں میں نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد 7 شدید زخمیوں کو علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

بد قسمت رکشے میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپسی پر گھر جارہے تھے کہ تیز رفتار پک اپ نے انہیں ٹکر مار دی۔

Exit mobile version