Homeخبریںمستونگ اور چابہار میں حادثے، چار افراد جاں بحق

مستونگ اور چابہار میں حادثے، چار افراد جاں بحق

چابہار/مستونگ (ہمگام نیوز) گزشتہ روز چابہار اور گھ کے محور پر ایندھن سے بھرا گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا ـ جانبحق ہونے والے سوختبر ( تیل کے کاروبار سے منسلک) کی شناخت احمد رئیسی ولد سہراب اور ان کے ہمراہ زخمی ہونے والے کی شناخت محمد میربلوچزہی ولد ناصر کے نام سے ہوئی ہے جو گھ ( نیکشہر) میں واقع گاؤں زیرک آباد کا رہائشی بتایا گیا ہے ـ

علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے دشت تیرامیل میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے ۔

Exit mobile version