مستونگ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان مستونگ سے دوسری بار پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ظہور احمد سمالانی اور سید گل کے بازیابی کیلئے لواحقین نے شال کراچی مرکزی شاہراہ کو مستونگ میں نواب ہوٹل کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلیئے بند کردیا۔
لواحقین کا کہنا ہے جب تک ظہور احمد سمالانی جسے دوسری دفعہ ہے غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کیاجاتاہے اور سید گل کو بازیاب نہیں کیا جاتا اور سمالانی ہاؤس عمر آباد میں خفیہ اداروں کے چھاپے چادر و چار دیواری کی پامالی کے نہ رکنے والا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا ہمارا دھرنا غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔
سیدگل عرف سیدکلانی ولد حاجی گل لواحقین کا کہنا ہے کہ انھیں پاکستانی فورسز نے 15 فروری
2025 کو بوقت رات 12.30 بجے چھاپہ دوران اٹھا کر لے گئے ،جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔