Homeخبریںمصری ٹرین کے کپتان کی حاضر دماغی نے سینکڑوں مسافروں کو یقینی...

مصری ٹرین کے کپتان کی حاضر دماغی نے سینکڑوں مسافروں کو یقینی موت سے بچا لیا

 

قائرہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایک مصری ٹرین ڈرائیور کی چوکسی اور حاضر دماغی نے سینکڑوں مسافروں کو یقینی موت اور ایک انسانی المیے سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق قاہرہ سے جنوبی مصر کے علاقے اسوان جانے والی ایک مسافر ٹرین نمبر 86 کے کپتان نے دیکھا کہ ایک زرعی ٹریکٹر ریل کی پڑی پر رکا ہوا ہے اوراس کے پیچھے گنے سے لدی ایک ٹرالی بھی ہے۔ یہ ٹریکٹر کنکریٹ کی ایک رکاوٹ کے ساتھ پھنسا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ آگے نہیں بڑھ سکا۔ رفتار کم ہونے کی وجہ سے کپتان ٹرین کو روکنے میں کامیاب رہا۔ ٹریکٹر کو ٹریک سے ہٹانے تک ریل گاڑی روک دی گئی۔

مصر کے وزیر ٹرانسپورٹ کامل الوزیر نے ریلوے نظام کو ترقی دینے اور بار بار ہونے والے حادثات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس پر شہریوں‌نے ٹرین کے کپتان کی بروقت ذمہ داری اور حاضر دماغی کی تحسین کی ہے۔

گذشتہ پیر کو مصری پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں انہوں نے ریلوے کی اراضی پر بنائی گئی غیرقانونی جائیدادیں اور تجاوزات کو ہٹانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ لڑکے ریلوے ٹریک پر کیل اور پتھر پھینکتے ہیں جو اکثر ریل گاڑیوں کے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ انہیں ایسا کرنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version