Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان، ہرنائی اور گردونواح میں پاکستانی فوج کی...

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان، ہرنائی اور گردونواح میں پاکستانی فوج کی جارحیت جاری

شال:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان، ہرنائی اور گردونواح علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی جارحیت میں شدت آگئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، آٹھ سے زائد مختلف جنگی طیارے ہرنائی و بولان کے قریبی پہاڑی سلسلوں پر پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں، جبکہ ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں فوج نے اپنے کمانڈوز اتارے ہیں جو بولان کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ قابض پاکستانی فوج نے نام نہاد ‘عزم استحکام’ کے نام پر مقبوضہ بلوچستان میں ایک بڑے فوجی جارحیت کا آغاز کیا ہے، جسے بنیاد بنا کر مختلف علاقوں میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ خاص طور پر رواں ہفتے قلات میں فوج نے بڑے پیمانے پر جارحیت کیا ہے، جس میں مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب قابض پاکستانی فوج کو اپنی کارروائیوں میں ناکامی کا سامنا ہوتا ہے تو وہ پہلے سے لاپتہ بلوچ افراد کی مسخ شدہ لاشیں پھینک دیتی ہے اور پھر جھوٹا بیان جاری کرتی ہے کہ یہ افراد فوجی آپریشن کے دوران جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔ یہ حربہ مقامی آبادی کو خوفزدہ کرنے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طویل عرصے سے جاری اس فوجی جارحیت نے مقامی بلوچ عوام کی زندگیوں کو مشکل بنا دیا ہے، اور فوجی مظالم کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Exit mobile version