Homeخبریںملا برادر حقانی نیٹ ورک سے سخت ناراض

ملا برادر حقانی نیٹ ورک سے سخت ناراض

ھمگام نیوز: عالمی میڈیا کے مطابق ملا برادر حقانی نیٹ ورک سے سخت ناراض ہے۔ دونوں گروپ کے درمیان پالیسیوں کے حوالے شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ ملا برادر چاہتا ہے کہ اس نے بین القوامی اداروں اور ممالک سے جو معاہدے کیے ہیں ان پر عمل کیا جائے لیکن دوسری طرف پاکستان نواز اور حمایت یافتہ حقانی گروپ جو افغانستان میں زیادہ تر خود کش حملوں میں ملوث رہا ہے سخت گیر پالیسی اپنانا چاہتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے وزیر خلیل الرحمان اور ملا غنی برادر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ہے اور مستقبل میں افغانستان پھر سے خانہ جنگی کا شکار ہوسکتا ہے کیونکہ افغانستان میں سب لیڈران اپنے ملک کے بجائے دوسرے ممالک کی خاطر کام کرکے اپنے قوم کو ترقی اور خوشحالی کے بجائے دوسرے ممالک کی خاطر استعمال ہورے ہیں۔ ان گروہوں میں حقانی نیٹ ورک افغانستان کے بجائے پاکستانی مفادات کو تحفظ دے رہا ہے تو دوسری طرف کچھ گروپ ایران، روس اور ترکی کے مفادات کے لیے کام کررے ہیں

Exit mobile version