Homeخبریںمند سے ملنے والی لاشیں شناخت

مند سے ملنے والی لاشیں شناخت

کیچ (ہمگام نیوز) مند میں سڑک کنارے ملنے والی تینوں افراد کی لاشوں کو باپ، بیٹے اور بھتیجے کے ناموں سے شناخت کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مند کے پہاڑی علاقے ملاچات سے سڑک کنارے ملنے والی لاشیں ڈکٹر حامد بلیدئی سکنہِ چب بلیدہ اسکا بیٹا بہروز اور اسکا بھتیجا عبدالباسط کی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق مزکورہ تینوں افراد ڑیڑھ سال سے ایران کی جانب جاتے ہوئے اغواء کے بعد لاپتہ کردیئے گئے تھے۔

ڈاکٹر حامد بلیدئی کے حوالے سے اطلاعات یہ بھی ہیں کہ وہ تربت شہر میں منعقد 14 اگست اور دیگر پاکستانی تقاریب میں شریک رہا ہے۔

تاہم آخری اطلاعات تک مزکورہ تینوں افراد کے قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

مند سے دیگر ایک واقعے میں سورو بازار کے ایم سی بی بینک کو دو نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیا ہے۔

Exit mobile version