Homeخبریںمنگوچر میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا، جلد...

منگوچر میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا، جلد بازیابی کا مطالبہ

منگچر (ہمگام نیوز) کورکی آدم زئی منگچر سے ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے شاہان بلوچ عرف شاہجہاں اور کفایت نیچاری کو منگچر بازار سے لاپتہ کرنے کیخلاف لواحقین کا احتجاج۔

مظاہرین نے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے کر راستہ بند کردیا۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے کرتے ہوئے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

مرکزی شاہراہ پر مظاہرین کے دھرنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی، دونوں جانب سیکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس گئے۔

Exit mobile version