Homeخبریںموبائل میں موسم معلومات ایپلی کیشنزنے خفیہ طور صارفین کی لوکیشن معلومات...

موبائل میں موسم معلومات ایپلی کیشنزنے خفیہ طور صارفین کی لوکیشن معلومات فروخت کی

نیویارک (ہمگام نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا میں آج کل صارفین کے لوکیشن کو موبائل کی تمام سروسز اور ایپلی کیشنز استعمال کرنے کے لیے لوکیشن تک رسائی کی اجازت دینا پڑتی ہے۔بہت سی موبائل ایپلی کیشنز بظاہر مفت میں اپنی سروسز فراہم کرنے کے بدلے صارفین کی لوکیشن کا ڈیٹا خفیہ طور پر سب سے زیادہ پیسے دینے والوں کو فروخت کرتی ہیں۔اس ہفتے سٹی آف لاس اینجلس نے دی ویدر چینل پر مبینہ طور پر صارفین کے ڈیٹا کے غیرقانونی استعمال پر مقدمہ کیا ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دی ویدر چینل نے صارفین کے ڈیٹا کو غلط استعمال کرتے ہوئے اسے آئی بی ایم سے ملحق اداروں اور تھرڈ پارٹیز کو تجارتی سرگرمیوں اور تشہیر کے لیے فروخت کیا ہے۔دی ویدر چینل پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ڈیٹا کو ایسا استعمال کرنے کے لیے فروخت کیا جو موسم یا ایپلی کیشن کی سروسز سے متعلق ہی نہیں تھا۔ دی ویدر چینل وہ پہلی ویدر ایپلی کیشن نہیں جو صارفین کا ڈیٹا فروخت کرتی ہو۔ ویدر بگ ایک اور مقبول ویدر ایپلی کیشن ہے۔ نیویارک ٹائمز نے اس ایپلی کیشن کو صارفین کی لوکیشن کا ڈیٹا مشکوک تھرڈ پارٹیز کو بھیجتے پکڑا تھا۔ 2017 میں ایکو ویدر پر بھی یہی الزام لگے تھے کہ وہ اشتہاربازی کے لیے صارفین کا ڈیٹا فروخت کرتے ہیں۔ پچھلےہفتے ہی ویدر فورکاسٹ نامی ایپلی کیشن کو گوگل پلے سٹور سے اسی وجہ سے ہٹا دیا گیا۔ یہ ایپلی کیشن صارفین کی لوکیشن کا ڈیٹآ، فون کے IMEI نمبراور ای میل ایڈریسز جمع کرتی تھی۔ اس ایپلی کیشن نے صارفین کو پوشیدہ طور پر دو ورچوئل ریئلٹی پلیٹ فارمز پر فری ویدر ایپ یوزر سے پیڈ سبسکرائبر میں بدل دیا تھا۔

Exit mobile version