Homeخبریںمچھ:پٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکراکر7افراد جھلس کر جانبحق

مچھ:پٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکراکر7افراد جھلس کر جانبحق

مچھ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری وین ٹرک سےٹکراگئی، جس سے وین میں آگ بھڑک اٹھی اور 5 افراد موقع پرہی جھلس کر جاں بحق ہوئے، جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مچھ کے اسپتال منتقل کیا، جہاں دونوں زخمی بھی دم توڑ گئے، جس سے جانبحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

آگ لگنے سے قریب ہی موجود 3 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق وین میں موجود پیٹرول کوئٹہ سے سبی منتقل کیا جارہا تھا۔

Exit mobile version