Homeخبریںمکران میں بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی

مکران میں بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی

پنجگور(ہمگام نیوز)پنجگورتربت گودار کئی اضلاع میں تین دن گزرنے کے باوجود مکران میں بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی معمولات زندگی درہم برہم تفصیلات کے مطابق مند اور تمپ کے درمیان کمبوں کی تنصیب کا کام مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے تیسرے روز بھی مکران کے اضلاع پنجگور تربت اور گوادر میں بجلی کی فراہمی معطل رہی مکران میں بجلی کی طویل بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر اور لوگ پانی کے حصول میں سرگردان رہے اور برف کی طلب میں اضافہ ہونے سے دکانداروں نے روزے داروں کی مجبوری سے بھرپور فائدہ اٹھایا فی کیلو برف سواور ایک سو پچاس روپے میں فروخت کی گئی 

Exit mobile version