Homeخبریںمگسی غیرت کے نام پر ایک شخص قتل

مگسی غیرت کے نام پر ایک شخص قتل

جھل مگسی ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کے علاقہ ڈھوری میں ممتاز ولد شیر محمد نامی ملزم نے فائرنگ کرکے ظفر ولد علی دوست نامی شخص کو قتل کردیا ہے ۔

لیویز نے نعش تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیاہے ضابطہ کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیاہے ۔

لیویز کے مطابق ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مذکورہ شخص کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

Exit mobile version