Homeخبریںمند: فوجی چوکی پر حملے میں تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ بی...

مند: فوجی چوکی پر حملے میں تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تر جمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ کل 11 فروری شام چار بجے مند کے علاقے  ھمزاہی میں کاسگانی کور(ندی) کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر سرمچاروں نے  پہلے اسنائپر سے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور اس کے فورا بعد چوکی کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے مزید دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک اورکئی زخمی ہوئے ہیں جس کی ذمہداری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے ۔

ترجمان نے کہاہے کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version