Homeخبریںمہگس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں...

مہگس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق

مہگس (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج مورخہ 12 اپریل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر مہگس کے گاؤں دیہی میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرک قتل کر دیا۔
تفصیلات مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر مہگس کے گاؤں دیہی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وحید آسکانی ولد صوفی آسکانی کو قتل کر دیا ـ
یہ بلوچ شہری سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ زمیاد کار میں سوار افراد نے اس پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
اطلاع موصول حملہ آوروں کی فائرنگ اور اس بلوچ شہری کے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Exit mobile version