Homeخبریںمیر قادر بلوچ کا کردار ہمیشہ بلوچ قوم کی رہنمائی کرتا رہے...

میر قادر بلوچ کا کردار ہمیشہ بلوچ قوم کی رہنمائی کرتا رہے گا: بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں بلوچ سالویشن فرنٹ کے بانی اور قومی آزادی کی جدوجہد میں درخشان کردار کے مالک بلوچ قوم دوست راہنماء میر قادر بلوچ کو ان کی پہلی برسی کے مناسبت سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ سال اسی دن کو میر قادر بلوچ ہم سے جسمانی طور پر جدا رہا لیکن ان کے افکار نظریات اور عہد ساز جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انہوں نے قومی غلامی کے خلاف مختلف سیاسی پلیٹ فارمز پر جدوجہد کی وہ شہید غلام محمد کے ساتھ مل کر بلوچ نیشنل موومنٹ کی بنیاد رکھنے اور بلوچ نیشنل فرنٹ سنگل بلوچ اتحاد میں کلیدی کردار ادا کرے ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاسی وابسطگی کی ابتداء بلوچ نیشنل موومنٹ کے پلیٹ فارم سے شہید غلام محمد کی سرکردگی میں کی اور بی این ایم کے اولین سنٹرل کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے۔

ترجمان نے کہاکہ میر قادر بلوچ اپنی زہانت صلاحیت اور قربانیوں سے قومی آزادی کے لئے جانفشان جدوجہد کیا اور متعدد بار کئی سالوں تک جیل و زندان اور جلاوطنی کی صعوبتیں سہیں، ان کی بے لوث قربانیاں اور صبر آزما جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔

ترجمان نے کہاکہ بحیثیت بلوچ سالویشن کے سیکریٹری جنرل اور تحریکی عمل کے ساتھی رہبر آج بھی ان کی بے وقت جدائی کی خلاء شدت کے ساتھ محسوس کیا جاسکتاہے۔ میر قادر بلوچ تمام ترم مشکلات اور ریاستی پابندیوں کی باوجود وہ جہد آزادی سے آخر دم تک منسلک رہتے ہوئے ریاستی جبر و قہر کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے، بحیثیت ساتھی ہم نے قومی آزادی کے حوالہ سے ان میں ہمیشہ خود اعتمادی اور بلاء کی ثابت قدمی دیکھی۔

ترجمان نے کہاکہ ان کی قربانیاں اور عمل کا تقاضا ہے کہ ہم ان کے شروع کئے جانے والے قوم کاز کو مضبوط کرے کیونکہ قومی آزادی کی جدوجہد اور بلوچستان کی آزادی کے لیے وہ نظریاتی فکری اور روحانی طور پر عقیدت رکھتے تھے وہ پچھلے دو دہائیوں سے جس پر خار راہ عمل کا انتخاب کیا وہ ایک لمحہ کے لئے بھی وہ اس کا دامن نہیں چھوڑے، وہ ایک عہد ساز ہستی ہے وہ ایک فرد ایک نظریہ ہے اس کی اکیڈمک کردار کی روشنی میں ہی میں بلوچ سالویشن فرنٹ کا سفر جاری رہیگا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان کی آذادی کے جدوجہد دہائیوں کانہیں صدیوں کا ہے ایک عشرے سے نہیں بلوچ قوم نے کئی نسلوں نے اسے اپنے خون اور قربانیوں سے ایندھن دیکر زندہ رکھا ہے اور اس میر قادر بلوچ کا کردار تاریخ میں ہمیشہ روشن باب کی حیثیت سے زندہ رہیگا ۔

ترجمان نے کہاکہ میر قادر بلوچ کی آخری سانس تک جدوجہد اس کی جیت اور ریاست کی شکست کو ثابت کرتی ہے کہ ریاست کے پاس صرف خوف کا حربہ ہوتا ہے اصل نظریہ اور حوصلہ وہی ہے جو ریاستی تسلط اور غلامی کو چیلنج کرتا ہے۔

Exit mobile version